جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناروا رویئے کی شکایت،چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل اوروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے درمیاں تنازعہ بڑھ گیا،حنیف گل اب کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان ریلوے کے چیئرمین جاوید انور نے کہا ہے کہ اگر انہیں چیف کمرشل منیجر حنیف گل کی جانب سے چھٹی کی درخواست ملی تو قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔گزشتہ روز چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ناروا رویے پر 2سال کے لیے چھٹی کی درخواست دی تھی۔اعلی افسر نے درخواست میں مقف اپنایا تھا کہ وزیر ریلوے کا رویہ نان پروفیشنل اور غیر مہذب ہے لہذا ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں۔درخواست میں تحریر تھا کہ وفاقی وزیر اپنے ویژن کے مطابق ٹیم بنانے کے مجاز ہیں

لہذا انہیں 2 سال کی رخصت دی جائے۔ چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل کی رخصت کا معاملہ تاحال گرم ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف گل دفتر میں معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔حنیف گل کا کہنا ہے کہ مجھے چھٹی کی منظوری تک کام کرنے کا حکم ملا ہے جس کی تعمیل کر رہا ہوں لہٰذا جیسے ہی مجاز حکام چھٹی منظور کریں گے تو رخصت پر چلا جاؤں گا۔دوسری جانب چیئرمین ریلوے جاوید انور کا کہنا ہے کہ چھٹی لینا ہر سرکاری ملازم کا بنیادی حق ہے اور حنیف گل کی چھٹی کی درخواست ملی تو قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…