کراچی (این این آئی) نامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے نامزد گورنرعمران اسماعیل صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔پیر کو خرم شیر زمان نے عمران اسماعیل کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا گورنرہوں، مخصوص شہر کا نہیں، کوشش کروں گا کہ سب کوساتھ لے کرچلوں۔انہوںنے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنا میری اولین ترجیح ہے،
صوبائی اورفیڈرل حکومت کےدرمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی نمائندہ جماعتوں کوبھرپورتعاون کا یقین دلاتا ہوں، عمران خان کے وژن کے مطابق عام شہری کی طرح زندگی گزاروں گا۔اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا کہ امید ہے عمران اسماعیل سندھ کے مسائل کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔عمران اسماعیل صوبے اور وفاق کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔عارف علوی اور عمران اسماعیل کی خالی نشستوں پر پی ٹی آئی دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی۔