پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اور بشری بی بی کی لمبی عمر کے لیے 70 اونٹوں کا صدقہ دینے کی تیاریاں، یہ صدقہ جہانگیر ترین نہیں بلکہ کس کی طرف سے دیا جائے گا ؟حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خا ن اور اہلیہ بشری بی بی کی لمبی عمر کیلئے 70اونٹوں کا صدقہ کیا جائے گا ۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تھنکرز کلب وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے راستے میں آنے والی قومی و بین الاقومی سازشوں سے نجات ملے گی ۔ اس بات کا فیصلہ تھنکرز کلب علامہ اقبال ٹائون کے اجلاس میں صدر محمد سلیم چوہان کی زیر صدارت میں کیا گیا ، اجلاس میں یاسر ارشاد ، شفی جرال ، علامہ رمضان حاجی رائو جہانزیب ، محمد حمزہ، بلال راجپوت ، سینئر دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس میں صدر سلیم چوہان نے جمعیت العلمائے پاکستان کے سربراہ قادری زدار بہادر سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاست کے نام پر فساد پھیلانے والی مذہبی جماعتوں کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ بن کر ملک میں خانہ جنگی کی آگ بڑھکانے کی اجازت نہیں دی جائیں گی ۔ اجلاس میں 70اونٹ ذبح کر کے صدقہ کرنے کی ذمہ داری آزاد کشمیر تھنک کلب کے صدر شفیق جرال کو سونپ گئی ۔ اجلاس میں مشائخ عظام سجادہ نشینوں سے اپیل کی گئی کہ وہ قائداعظم کی طرح عمران خان کی حکومت کے استحکام کیلئے روحانی طور پر ان کا مکمل ساتھ دیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…