اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’صدر پاکستان عارف علوی نہیں بلکہ میں بنوں گا ‘‘تحریک انصاف میں بغاوت! کس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔ پی ٹی آئی کے پرانے کارکن نے صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیئے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے پرانے عمران احمد کا کہنا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا پرانا کارکن ہوں اور صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے اہل بھی ہوں ۔ عمران احمد نے بتایا ہے کہ میں نے بطور صدارتی امیدوار کیلئے وزیراعظم عمران خان کو خط بھی لکھا ہے تاہم مجھے ابھی تک
ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ عمران احمد ایڈووکیٹ نے مزید بتایا ہے کہ میں اپنے طور پر صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔ اگر میرے قائد نے مجھے کہا تو میں صدارتی انتخاب لڑوں گا ۔ خیال رہے کہ صدارتی انتخاب4 ستمبر کو ہو گا جس میں صدر مملکت کا انتخاب کیا جائے گاجس کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی ، اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن نے صدارتی انتخاب کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔