لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری پالیسی کو اپناتے ہوئے سیکیورٹی کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ انہوں نے اپنے اہلخانہ کیساتھ7کلب روڈ پر انیکسی میں رہائش اختیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کسی شاہانہ گھر کی بجائے 2بیڈرومز کے
گھر میں شفٹ ہو گئے ہیں ۔ ایسے موقعے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے قائد کو فالو کرنا ہے اور کفایت شعاری کی پالیسی کو ساتھ لے کر چلنا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سفر کیلئے اپنے ساتھ نہایت مختصر سیکیورٹی رکھوں گا ۔ سرکاری آمدو رفت کے دوران کوئی روٹ نہیں لگے گا اور ٹریفک اشاروں کی پابندی ہو گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایمبولینس کو وزیراعلیٰ پنجاب کا قافلہ روک کر گزرنے کی اجازت ہو گی ۔