اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

صدارتی الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہو گئی ! صدر مملکت کیلئے نامزد عارف علوی نے مدد کیلئے بیرون ملک سے ایسی شخصیت کو بلا لیا کہ دیکھ کر مخالفین میں پریشانی کی لہر دوڑ جائے گی

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہو گئی ! صدر مملکت کیلئے نامزد عارف علوی نے مدد کیلئے بیرون ملک سے ایسی شخصیت کو بلا لیا کہ دیکھ کر مخالفین میں پریشانی کی لہر دوڑ جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جوڑ تو ڑے کے بے تاج بادشاہ جہانگیر ترین ملک میں صدارتی انتخابات سے قبل ہی پاکستان پہنچ گئے ہیں

جہاں وہ تحریک انصاف کی جانب سے جوڑ توڑ مہم سنبھالیں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی حکومت سازی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور آزاد امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے اپنے ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی کیا تھا ۔ دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ ساری جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے کہ ملک میں کام ہونا چاہئے‘ صدر جو بھی منتخب ہو اسے بھرپور فعال ہونا چاہئے‘ بی این پی سے بھی حمایت کی درخواست کی تھی‘ جن پر لوگوں نے بھروسہ کیا ہو انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ پیر کو عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکروٹنی کی تاریخ 29اگست ہے اور اس کے لئے ہم حاضر ہوں گے ہم صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ یہ اعزاز ہے کہ دوسری بار صدر کراچی سے آرہا ہے جس پر لوگوں نے بھروسہ کیا ہو انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ پیپلز پارٹی ہمیں سپورٹ کردیتی تو اچھا تھا لیکن ہر پارٹی کی اپنی سیاسی پالیسی ہوتی ہے مجھے کام کرنے کی عادت ہے۔ صدر جو بھی منتخب ہو اسے بھرپور فعال ہونا چاہئے۔ اپوزیشن نام واپس لیتی تو اچھا پیغام جاتا۔ ساری جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے کہ ملک میں کام ہونا چاہئے۔ ی این پی سے بھی حمایت کی درخواست کی تھی۔ کوئی جماعت ہم سے دور نہیں سب سے بات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…