منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان شریک ہوںیا نہیں؟حکومت نئی مشکل کا شکارہوگئی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن د) تحریک انصاف کی حکومت اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے حوالے سے تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے جنرل اسمبلی کے اجلا س میں شرکت نہ کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ وزارت خارجہ کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ امریکہ میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی بجائے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی شرکت متوقع ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہ کرسکے۔ اہم ذرائع کے مطابق 27ستمبر کو شروع ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرنے کے حوالے سے عمران خان تذبذب کا شکار ہیں۔ تاہم آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل وزارت خارجہ میں اہم بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا تھاجس کے بعد متوقع طور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیاررہنے کا کہا گیا ہے۔ وزیر خارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی اور خطے کی صورتحال اور ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کا آگاہ کرینگے۔ واضع رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس اپنی نوعیت کا واحد اجلاس ہوتا ہے جس میں بین الاقوامی سطح سے عالمی راہنماوں سے ملاقات متوقع ہوتی ہے ۔ اس سال ہونے والے اجلاس میں دنیا بھر کے 105ممالک کے راہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔جنرل اسمبلی کے اس اجلاس میں دنیا بھر کے راہنماء اس اجلا س میں اپنی پالیسی بیان کرتے ہیں اور اجلاس کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتوں میں بین الاقوامی سطح پر ملاقاتیں کی جاتیں ہیں۔شمیم۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…