سرگودھا(آن لائن) محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے فوری طور پر اساتذہ کی جانب سے کئے جانے والے مطالبات کو مانتے ہوئےترقی کیلئے 39 سالہ پرانے سسٹم کو ختم کر کے نئے اور آسان طریقہ سے ترقیاں دینے کیلئے بل اسمبلی سے منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے سمری تیار کر کے ریگولیشن ونگ کو ارسال کر دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے، کہ اب اساتذہ کی ترقی کیلئے آٹھویں ، دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کو سامنے
رکھ کر ترقی دی جائے گی اس سے قبل ساتویں ، نویں اور گیاروی جماعت کے رزلٹوں کو بھی مد نظر رکھا جاتا تھا، جس کے باعث اساتذہ تنظیموں میں شدید اصطراب پایا جاتا تھا جس پر محکمہ تعلیم نے بھرتی کے عمل کو ساحل بنانے کیلئے سمری تیار کی ہے جو حتمی منظور ی کے بعد پنجاب کابینہ میں پیش کی جائے گی، اور اس کی منظوری کے بعد یہ قانون لاگو ہو جائے گا، یاد رہے کہ سمری نو منتخب کابینہ کی منظوری کے بعد ہی اسمبلی میں پیش کی جائے گی،