جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ملکی سیاسی تاریخ کی بڑی پارلیمانی اپوزیشن کو صدارتی الیکشن میں بدترین شکست ،صادق سنجرانی نے بھی ’’پارٹی‘‘ بدل لی،تحریک انصاف چھاگئی،عارف علوی کو کتنے ووٹ ملیں گے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مد مقابل عددی اعتبار سے ملکی سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی پارلیمانی اپوزیشن صدارتی الیکشن میں بڑی شکست سے دو چار ہوگی ۔ صدارتی الیکشن میں حکمران اتحاد کے امیدوار عارف علوی کو 360سے بھی زائد ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق چےئرمین سینٹ صادق سنجرانی جو کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پلڑے میں گنے جاتے تھے نے اپنی ترجیحات یکسر بدل لی ہیں اور اب ان کی معاونت سے

کئی آزاد سینیٹرز پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کادعویٰ ہے کہ چےئرمین سینٹ کو وزیر اعظم عمران خان کی حمایت اور تائید حاصل ہے۔ سینٹ میں گزشتہ روز تک آزاد حیثیت والے سینیٹرز کی تعداد 11تھی جن میں سے کم از کم 7سینیٹرز نے اپنی آزادحیثیت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ جس کے بعد سینٹ میں حکمران اتحاد کے کل ممبران 32ہوگئے ۔ اسطرح صدارتی انتخاب میں پہلے ہی بہتر پوزیشن میں موجود حکمران اتحادمزید مضبوط ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی میں موجود 4آزاد ارکان صدارتی انتخاب میں تحریک انصاف کو ہی ووٹ دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ادھر 150ارکان قومی اسمبلی پر مشتمل ملکی پارلیمانی تاریخ کی مضبوط ترین اپوزیشن تاریخی کمزوری کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں اختلافات نے دیگر چھوٹی اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنی الگ حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ ایسی صورتحال میں اپوزیشن اپنا متفقہ صدارتی امیدوار لانے میں اب تک مکمل ناکام ہے اور قوی امکان ہے کہ وزارت عظمٰی کے الیکشن کا بدلہ لینے کیلئے صدارتی الیکشن میں (ن) لیگ اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرے گی۔ تحریک انصاف کی قیادت میں حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار کو قومی اسمبلی سے 180، سینٹ سے 32، بلوچستان اسمبلی سے 42، پنجاب اسمبلی سے 33، سندھ اسمبلی سے 27اور کے پی کے اسمبلی سے 47ووٹ ملنے کے امکانات ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر وزیر اعظم عمران خان کے مقرر کردہ صدارتی امیدوار عارف علوی کو 360سے زائد ووٹ مل سکتے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…