منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف نے یہ کام پہلے ہی کردیاتھا،حکمران کچھ نیا کر کے دکھائیں پرانے کو دوہرانے سے نیا پاکستان نہیں بن سکے گا، ریاض الحق جج نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2018 |

اوکاڑہ (آن لائن )مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھر ی ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وزیر اعظم اور وزرا ء کے صوابدیدی فنڈزختم کردئے تھے حکمران کچھ نیا کر کے دکھائیں پرانے کو دوہرانے سے نیا پاکستان نہیں بن سکے گا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد امین،ملک شمشیر کی قیادت میں شہریوں کے وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2015ء کو اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےمیڈیا کو آگاہ کر دیا تھاکہ وزیر اعظم اور

وزراء کے صوابدیدی فنڈز ختم کردئے ہیں جب موجودہ حکومت نے اس کا ایک بار پھر اعلان کر دیا ہے اس سے انہوں نے کون سا تیر مار لیا ہے جو کچھ نواز شریف کر چکے ہیں اس کا دوبارہ اعلان کرنے سے نیا پاکستان نہیں بن پائے گا حکمرانوں کو وہ کچھ کرنا ہوگا جس کا انہوں نے اپنی انتخابی مہم، منشور ، سودن کے پلان اور پانچ سال سے نواز شریف کی حکومت کو تنقید انداز میں بیا ن کیا تھا انہوں نے کہاکہ اگر نواز شریف بھارت سے مذاکرات کرے تو مودی کا یار اور غدار لیکن یہ عمل موجودہ حکومت کرے تو اس پر سب خاموش کیوں ہیں



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…