اسلام آباد(آن لائن)وزارت منصوبہ بندی میں اختیارات کا تنازعہ مزید شدت اختیار کرگیا. گریڈ 20 کے افسر شاہد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے پر جوائنٹ چیف ایکانومسٹ بھی میدان میں آگئے. سیکریٹری پلاننگ کمیشن کو غیر قانونی احکامات واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے وزارت منصوبہ بندی میں
اختیارات کی جنگ چھڑ چکی ہے. سیکریٹری پلاننگ کمیشن اور اعلی افسران کے درمیان اختیارات کا تنازعہ جاری ہے. گریڈ 20 کے افسر شاہد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے پر جوائنٹ چیف ایکانومسٹ بات علی خان نے سیکریٹری پلاننگ کمیشن کو غیر قانونی احکامات واپس لینے کا خط لکھ دیا ہے جوائنٹ چیف ایکانومسٹ نے خط میں کہا ہے کہ گریڈ 20 کے افسر شاہد چیمہ کو غیر قانونی طور ہر عہدے سے ہٹایا گیا سیکریٹری پلاننگ کمیشن نے شاہد چیمہ کو ہٹانے سے قبل مشاورت نہیں کی جوائنٹ چیف ایکانومسٹ کا کہنا ہے کہ گریڈ 20 کے افسر کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے شاہد چیمہ ایک دیانتدار اور محنتی افسر ہیں جن کا 25 سال کا تجربہ ہے خط میں کہا گیا ہے کہ شاہد چیمہ نے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کیا ہے. سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کو غیر قانونی احکامات ماننے سے روک رکھا ہے. شاہد چیمہ نے اپنے اختیارات کنٹریکٹ پر تعینات مشیر کو دینے سے انکار کیا ہے. جوائنٹ چیف ایکانومسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہد چیمہ کو فوری طور پر انکے عہدے پر بحال کیا جائے ۔