بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی پولش ائیر شو میں دھوم، شائقین ششدر،ونگ کمانڈر ذیشان نے ایسا کام کردکھایا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)رڈوم (پولینڈ)انٹر نیشنل ائیر شو کے افتتاحی روز پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے کے شاندا ر فضائی کرتب دیکھ کر شائقین دم بخود رہ گئے ۔قومی پرچم کے رنگوں سے مزین فخرپاکستان JF-17 تھنڈر نے پولینڈ کی فضاوءں میں اپنے شاندار فضائی مظاہرے کو وہاں موجود شائقین نے دل کھول کر داد دی ۔ ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے مظاہرے کے دوران ناقابلِ یقین فضائی کرتب دکھائے ۔ پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار ہونے والے JF-17 تھنڈر طیارے کے شاندار مظاہرے کے

دوران ائیر مارشل ارشد ملک، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف بھی موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے وہاں موجود پاک فضائیہ کے زمینی اور فضائی عملے سے ملاقات کی اور اس شو میں انکی شاندار کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی اس شو میں شمولیت دنیا میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگرکرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے ۔ فضائی مظاہرے کے علاوہ زمین پر موجود تمام ہتھیاروں سے لیس JF-17 اور سپر مشاق طیارے شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…