اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صوابدیدی فنڈز کو پہلے ہی ختم کر دیا تھا ، وفاقی وزیر اطلاعات صرف بیانات دے رہے ہیں ، وزیراعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز مسلم لیگ (ن) حکومت نے 2013میں ہی ختم کر د یئے تھے
جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ خرم دستگیر آخری سال کا بجٹ پڑھیں ، نوازشریف نے صوابدیدی فنڈ میں سے 11کروڑ روپے استعمال کئے جبکہ صدر مملکت ممنون حسین نے 9کروڑ کے صوابدیدی فنڈ استعمال کئے ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ فواد چوہدری نے تحقیقات کئے بغیر اپنا بیان دیا ہے ، ہماری حکومت نے 2013میں ہی صوابدیدی فنڈ ختم کردیے تھے ، فواد چوہدری صرف بیانات دے رہے ہیں ، نوازشریف نے جن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا وہ کبھی صوابدیدی فنڈ سے نہیں دیے گئے ، فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ کا دور ختم ہونے پر عوام نے شکر ادا کیا، خرم دستگیر آخری سال کا بجٹ پڑھیں ،نوازشریف نے صوابدیدی فنڈ میں سے 11کروڑ روپے استعمال کئے جبکہ صدر ممنون حسین نے 9کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈ استعمال کئے ، نوازشریف جہاں جاتے تھے پیسوں کا اعلان کردیتے تھے ، سابق حکومت نے 21ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز استعمال کئے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صوابدیدی فنڈز کو پہلے ہی ختم کر دیا تھا ، وفاقی وزیر اطلاعات صرف بیانات دے رہے ہیں ، وزیراعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز مسلم لیگ (ن) حکومت نے 2013میں ہی ختم کر د یئے تھے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ خرم دستگیر آخری سال کا بجٹ پڑھیں