اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے پی ٹی وی کے دو نئے چینل شروع کرنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے دو نئے چینل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس مقصد کے لیے عوام سے رائے طلب کی ہے۔
وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے پی ٹی وی کے دو نئے چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک چینل پر کرکٹ کے علاوہ تمام کھیلوں کی نشریات دکھائی جائیں گی جبکہ پی ٹی وی سپورٹس کو پی ٹی وی کرکٹ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ ایک چینل 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے بھی شروع کیا جائے گا۔۔۔ تمام تجاویز پر خوشی ہو گی۔ واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اطلاعات نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان کی مشاورت سے حکومت نے دو نئے سرکاری ٹی وی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سپورٹس چینل ہو گا جو کرکٹ کے علاوہ تمام کھیل دکھائے گا، اس کے علاوہ پی ٹی وی سپورٹس کو پی ٹی وی کرکٹ کا درجہ دے دیا جائے گا،وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے یہ دیکھا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سولہ سے کم عمر بچوں کے لیے بھی ایک چینل لے کر آ رہے ہیں جس میں بچے پاکستان کے اچھے اور مہذب کارٹون دکھائے جائیں گے، ہمارے بچے انڈیا اور جاپان کے ڈب شدہ کارٹون دیکھ رہے ہیں، جنہیں دیکھ کر وہ انہی کی زبان استعمال کر رہے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پی ٹی وی کے دو نئے چینل شروع کرنے کا اعلان کر دیا، وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے دو نئے چینل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے