ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کا ایسا وزیر جو ن لیگ کے مفادات کو کیسے نقصان پہنچاتا رہا پیپلزپارٹی سے اختلافات پیدا کرنے میں اس کا کیا کردار ہے؟ معروف صحافی سہیل وڑائچ کے تہلکہ خیز انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 25  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی و کئی کتابوں کے مصنف سہیل وڑائچ اپنے آج کے کالم میںایک جگہ لکھتے ہیں کہ یونانی ادب میں وہ کاٹھ کا گھوڑا بھی اہم ہے جس کی وجہ سے ٹروجن کویونانی فوج کےہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ یونانی پسپا ہوئےتو لکڑی کابناہوا ایک ٹروجن گھوڑا، جو اندر سے خالی تھا اسےوہیں چھوڑ آئے، ٹروجن فیصلہ نہ کرسکے کہ اس گھوڑے کو تباہ کردیں

یا اس کی عبادت کریں حالانکہ اس وقت بھی کہا گیا کہ’’یونانیوں سے خاص کراس وقت ڈریں جب وہ آپ کو تحفہ دیں‘‘ بعد میں یونانی اسی ٹروجن گھوڑے میں چھپ کر حملہ آورہوئے اور شہر پر قبضہ کرلیا۔ بس اسی روز سے ٹروجن گھوڑا ایک ایسی ضرب المثل بن گیا جس کے ذریعےسے دھوکہ یاچال میں لا کر دشمن کوزیر کیاجاتا ہے۔اگر اس ضرب المثل کا اطلاق، آج کے زمانے پر کیا جائے تو چوہدری نثار علی خان پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے اختلاف بڑھانے کے لئے ٹروجن گھوڑا ثابت ہوئے۔ وہ ن لیگ میں تھے مگر ن لیگ کے کئی مفادات کو نقصان بھی پہنچا گئے۔ہماری ثقافت کا ایک نشان کاغذی گھوڑا یا گھگو گھوڑا بھی ہے جو خانہ بدوش کاغذ سے بناتے اور پھراسے بیچتے ہیں۔ سیاست میں کاغذی گھوڑے بہت ہیں۔ یہ کچھ کئے بغیر اپنی جگہ بناتے ہیں۔ سیلفی، خوشامد اور کہنیاں مارکر آگے بڑھنا ان کی نمایاں خصوصیت ہوتی ہے۔دیسی گھوڑے مختلف رنگوں میں پائے جاتے ہیں۔ مشکاگھوڑا، کالے سیاہ رنگ کا ہوتا ہے اس گھوڑے کی شان ہی اپنی ہے۔ جیل ہو یامیدان، یہ اپنی دُلکی چال سے آگے ہی آگے جاتا ہے۔ ساوا اور نیلاگھوڑا کھلے میدان کے کھلاڑی ہیں۔ سفید گھوڑا نُکرا اور سرخ گھوڑا کمید کہلاتا ہے۔ یہ سیاست اور کھیل دونوں میدانوں میںقیادت کرتے ہیں۔سیاسی گھوڑے ہمیشہ سے ہی سیاست اور اقتدار میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں مگر اس بارانتخابی گھوڑوں

نے پانسہ ہی پلٹ دیا۔ بڑا سیدھا سادا فارمولا استعمال کیاگیا۔ ق لیگ کےساوےاور نیلے گھوڑے جو عرصہ درازسے فارغ بیٹھے تھے، ان 45گھوڑوں کو پی ٹی آئی کے نُکروں میںشامل کردیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے 30مشکے گھوڑے جوجیالے پن کی وجہ سے وفاداریاں نہیں بدلتے تھے، اس باروہ بھی جیت کامزہ لینے پی ٹی آئی کےگھڑ دستے میں شامل ہوگئے اور تو اور ن لیگ کے سرخ کمید گھوڑے

بھی اقتدار کے لالچ میں چوکڑیاں بھرتے پی ٹی آئی کی چراگاہ میں چلے گئے۔ ن کے یہ 23گھوڑے وفاداریاںبدل کر اپنی سابقہ جماعت کو یقینی شکست کی طرف دھکیل گئے۔آج کل ہر لب پرسوال ہے کہ عمرانی گھوڑے ڈربی جیت پائیں گے یا پھر یہ گھوڑے ریس میں دوڑنے کے قابل ہیں یا نہیں۔سچ یہ ہے کہ یہ چند مہینے ہنی مون پیریڈ ہے عمرانی گھوڑوں کو فری ہینڈ حاصل ہے وہ گرائونڈ کا پوراچکر لگائیں،

آدھے چکر سے واپس آجائیں یا ناچ دکھائیں۔ لوگ عمرانی گھوڑوں کو وقت دینا چاہتےہیں ان کی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہیں ان کے دعوئوںاور عمل کی روشنی میں پرکھنا چاہتے ہیں۔نوازی اور شہبازی گھوڑے اپنی صفیں درست کر رہےہیں جبکہ زرداری گھوڑے دلدل سے بچ کراگلی منزل تک پہنچنا چاہتے ہیں اگر اعتزاز احسن کو مشترکہ صدارتی امیدوار بنا لیاجائے اور مقتدر طاقتوں سے

مہر تصدیق ثبت کروالی جائے اور یوں اعتزاز احسن کی لاٹری نکل آئے تو یہ ملک، قوم، حکومت، اپوزیشن اور فوج سب کے لئے بہتر ہوگا۔ زمان پارک کے اعتزاز احسن اپنے محلہ دار عمران خان سے بخوبی شناسا ہیں۔ بچپن اکٹھے کرکٹ کھیلتے گزرا۔ کیا اب اکٹھے چلنے کا کوئی راستہ نہیں نکل سکتا؟ ن لیگ کو چیئرمین سینیٹ کاعہدہ دیاجائے۔ پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن صدر اور پی ٹی آئی کو اس مدد کے بدلے میں اس کےمثبت اقدامات میں مدد کی جائے۔ پاکستان کو بدترین معاشی صورتحال سے نکالنے کےلئے سب متحد ہو جائیں۔ صدارتی الیکشن پر قومی وحدت کا مظاہرہ ہو جائے تو پاکستان کے مقدر کا ستارہ روشن ترین ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…