اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

نئے پاکستان کی منزل کا سفر شروع ، توقعات پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کردینگے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے دھماکہ خیز اعلان کرتے ہوئے عوا م کو بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات پوری کرنے کیلئےدن رات محنت کریں گے، جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، صوبے بھر میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کا سفر شروع ہو چکا، تبدیلی لوگوں کے بہتر مستقبل کے لئے آئی ہے، حقیقی تبدیلی کے لئے شب وروز محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم عوام کی توقعات پرپورا اترے گی،ان کامزید کہنا تھا کہ پولیس کے نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو خیبر پختونخوامیں لائے ہیں، پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہوگا، ان کے روئیے میں تبدیلی لائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…