اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب کابینہ میں کون کون شامل ، علیم خان کو کونسی وزارت مل رہی ہے؟ محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی خوشخبری سنا دی گئی،پنجاب کابینہ کتنے وزرا پر مشتمل ہو گی؟عمران خان نے عثمان بزدار کیساتھ ملکر بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات،علیم خان بھی ملاقات میں موجود، پنجاب میں کابینہ کے ناموں کیساتھ ساتھ وزرا کے محکموں پر بھی مشاورت، پہلے مرحلے میں 15وزرا دو سے تین روز میں حلف اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی ہے

اور اس موقع پر ملاقات میں علیم خان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان پنجاب میں کابینہ کے ناموں کیساتھ وزرا کے محکموں پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں محمود الرشید کو ہائوسنگ اینڈ سی این ڈبلیو جبکہ علیم خان کو وزارت بلدیات ملنے کا امکان ہے جبکہ راجہ بشارت کو وزارت برائے پارلیمانی دینے پر مشاورت کی گئی ہے ۔ ملاقات میں مخدوم ہاشم کو تعلیم اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت کا قلمدان دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان وزرا میں ڈاکٹر یاسمین راشد ایسی وزیر ہیں جن کی وزارت کے قلمدان پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے درمیان مکمل اتفاق رائے پایا گیا ہے۔رپورٹ میں وزیراعظم ہائوس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں دو سے تین روز میں پنجاب کابینہ کے 15وزراکے پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ عثمان بزدار کی کابینہ میں سینئر وزیر کے عہدہ کسے دیا جائے گا جبکہ دوسری جانب نئے چیف سیکرٹر ی اور آئی جی سمیت پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ، شہباز دور کے بیوروکریٹ کو اہم ذمہ داریاں نہیں دی جائینگی، ذرائع، اعظم سلیمان اور خواجہ شمائل کے نام چیف سیکرٹری جبکہ امجد سلیمی اور

واجد ضیا کے نام آئی جی پنجاب کے لئے زیر غور، نجی ٹی وی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور تقرریوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور نئی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب میں اہم بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں اور تقرریاں کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں چیف سیکرٹری سمیت آئی جی پنجاب

کی بھی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور نئے چیف سیکرٹری کیلئے اعظم سلیمان اور خواجہ شمائل کے نام جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے کیلئے امجد سلیمی اور واجد ضیا کے نام زیر غور ہیں تاہم اہم عہدوں پر تبادلے اور تقرریاں نئی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد کی جائینگی،رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز دور کے اہم پوسٹوں پر تعینات بیوروکریٹس سے اہم ذمہ داریاں واپس لے لی جائینگی جبکہ ان کو اہم عہدے نہیں دئیے جائینگے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…