جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کے پی کے کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ٗ وزارتون کیلئے 28 اراکین صوبائی اسمبلی کے انٹرویو ،کابینہ کتنے وزراء پر مشتمل ہوگی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کے پی کے کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے وزارتون کیلئے 28 اراکین صوبائی اسمبلی کے انٹرویو کرلئے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 10 وزراء کو نامزد کیا جائے گا ٗوزراء کے ناموں کا اعلان عید کے بعد کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ 5 مشیر اور معاون خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہوں گے ۔رکن صوبائی اسمبلی تیمور جھگڑا نے بتایا کہ

عمران خان اور وزیر اعلی کے پی کابینہ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔کابینہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی 28 اراکین صوبائی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دباؤبہت زیادہ ہے ٗکئی ایم پی ایز خود ہی پیچھے ہٹ جائیں گے انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یہ حکومت مثالی ہونی چاہیے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کے پی کے عوام نے ہمیں ایک بار پھر مینڈیٹ دیا ہے ٗہمیں کے پی میں پہلے سے زیادہ اور بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کے پی میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے فی الفور مکمل کر کے رپورٹ دی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ تمام وزارتوں میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ انہیں کرپشن سے پاک بنانے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام ورزاء با اختیار لیکن جوابدہ بھی ہوں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے 100 دن میں حقیقی اور موثر تبدیلی نظر آنی چاہئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ نئی کابینہ کے ارکان شاہ خرچیوں سے پرہیز کریں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام معاملات خود مانیٹر کروں گا اور تسلسل کے ساتھ خیبر پختونخواہ کے دورے کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے عوام نے مجھے اور میری پارٹی کو جو اعتماد دیا اس کو ٹھیس نہیں پہنچنی چاہئے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…