جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب پر کتنا خرچ ہوا؟ سابق وزیراعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کی تقریب حلف برداری پر کتنی رقم خرچ ہوئی تھی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی اور اس پر اخراجات بھی انتہائی کم آئے، اس حوالے سے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کی حلف برداری تقریب پر 50 ہزار روپے خرچ ہوئے،

عندلیب عباس نے اپنے اس ٹوئیٹ میں 2008ء میں پیپلز پارٹی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حلف برداری کا خرچہ 76 لاکھ لکھا ہے اوراپنے ٹویٹ میں مزید لکھتا ہے کہ 2013ء میں وزیراعظم نواز شریف کی حلف برداری تقریب پر 92 لاکھ خرچ ہوئے تھے۔ عندلیب عباس کی اس ٹویٹ پر ایک موقر انگریزی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جب عندلیب عباس سے حلف برداری تقریب پر ہونے والے اخراجات سے متعلق معلومات کا ذریعہ پوچھا گیا تو عندلیب عباس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم، ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں، میں نے یہ معلومات ملیحہ ہاشمی سے لی تھیں جو پاکستان تحریک انصاف کی کارکن ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب ملیحہ ہاشمی سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے تردید کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حوالے سے پارٹی ذرائع سے ضرور تصدیق کروں گی کہ کس نے بغیر تحقیق یہ نام دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تقریب حلف برداری پر 92 لاکھ کی بجائے صرف ساڑھے چار لاکھ، شاہد خاقان عباسی کی تقریب حلف برداری پر 40 ہزار اور ناصر الملک کی تقریب حلف برداری پر 36 ہزار روپے خرچ ہوئے۔واضح رہے کہ عندلیب عباس کے ٹویٹ کے مطابق وزارت عظمیٰ کی حلف برداری تقریب پر 50 ہزار روپے خرچ ہوئے، عندلیب عباس نے اپنے اس ٹوئیٹ میں 2008ء میں پیپلز پارٹی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حلف برداری کا خرچہ 76 لاکھ لکھا ہے اوراپنے ٹویٹ میں مزید لکھتا ہے کہ 2013ء میں وزیراعظم نواز شریف کی حلف برداری تقریب پر 92 لاکھ خرچ ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…