بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پندرہ نہیں بلکہ بیس ہزار نوکریاں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بے روزگاروں کوبڑی خوشخبری سنادی

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے کبھی وزارت کا تقاضا نہیں کیا مگر وزارت داخلہ کی خواہش ضرور تھی کیونکہ وزارت ریلوے کی سربراہی پہلے بھی کر چکا تھا،نوجوانوں کی ضرورت فلموں میں ہوتی ہے،سیاست میں نہیں،سیاست میں تجربہ کار لوگوں ک ضرورت ہوتی ہے۔پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے سے ہرقسم کی سیاسی دباؤ کاخاتمہ کیا جائیگا،

بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے کو نہیں ٹکٹ دلانے والے کو پکڑوں گا ٗپاکستان میں ریلوے کی بہتری کیلئے میڈیا کا تعاون درکار رہے گا ٗاتوار کو لاہور کا دورہ کریں گے،ہم ڈبل ٹریک چھوڑ کے گئے تھے ،سی پیک کو ترجیح دے کر پنڈی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے،جہلم گوجر خان کے درمیان فاصلہ پندرہ کلو میٹر تک کیا جائیگا، لاہور سے اسلام آباد کا سفر تین گھنٹے کرنا ترجیح ہو گی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سٹیشنوں کے ساتھ پلازیاور فوڈ اسٹریز کھولے جائیں گے اورسیز ٹریک لانا چاہے یا ٹرین، ریلوے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں،جن لاگوں نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے وہ چھوڑ دیں،غریبوں کیلئے ہسپتالوں میں مٹھی بھر دوائی نہیں تمام سہولیات چاہئے۔وفاقی وزیر ریلوے نیکہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنایا جائے گا،ہم ہر وقت احتساب کیلئے تیار ہیں،تمام میڈیا اور سوشل میڈیا خامیوں کی نشاندہی کرے۔ خوشی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ڈبوں کو فرسٹ کلاس بنایاجائے گا،مارگلہ اور چکلالہ اسٹیشن سمیت بتیس اسٹیشنز کو اپ گریڈ کریں گے،گریڈ فور کے ملازمین کیلئے پانچ ہزار کوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے، بدلاہوا شیخ رشید ہوں عمران کی وڑن کے مطابق کام کروں گا،ہمارے پاس طاقتور ور وینز ہیں،تھرڈ کلاس کمروں میں بھی اے سی لگائے گے،ریلوے کی آمدنی تیزگام سے بھی زیادہ تھی،مسافروں کی کمی نہیں کوچز کی کمی ہے،کمیشن کلچر ک خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن بکنگ کو بہتر کیا جائے گا،

آپریٹرز کی زر ضمانت کو محفوظ کیا جائیگا،این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو ریلوے کا میجر پارٹ قرار دیا جائے،سی پیک میں سارا ٹریک اپ گیڈ ہو گا،تیس دسمبر تک اس ٹریک کو ڈبل کر دوں گا،کسی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کیا جائے گا،میوزیم کو بھ اپ گریڈ کیا جائے گا،معذوروں کی سہولت کیلئے لفٹس لگائے جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ زچہ بچہ پر چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں انہوں نے ہسپتال پر کام شروع کرایا،کالج کیلئے زمین موجوہیں،پندرہ نہیں بیس ہزار نوکریاں دوں گا،صحافیوں کو اور ان کے فیملیز کو دس سال پہلے پچاسی فیصد رعایت دی تھی،ریلوے کا کام پلازے بنانا نہیں،بہارکوہ میں کئی ہزار ریلوے میں کی زمین پر قبضہ ہے،تفتان ایران ریلوے ٹریک پر ترجیحی بنادوں پر کام ہوگا،زائرین زیارت کیلئے ریلوے کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ سینتیس ارب روپے ریلوے کا خسارہ ہے،تیس ارب ہماری پنشن ہیں،ریلوے کی بھی حکومت لے،خسارے کی وجوہات کو معلوم کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…