پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کے پکارنے پر اوورسیز پاکستانیوں نے بھی لیبک کہہ دیا ،امریکہ میں 10سال سے مقیم ڈاکٹر کا اپنی ساری جائیداد بیچ کر پاکستان آنے کا اعلان ،اپنی بیوی کو استعفیٰ دینے کا کہہ دیا ،ڈاکٹر عمران نے دیگر پاکستانیوں سے بھی کیا اپیل کردی؟

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ رات قوم سے خطاب کے بعد ملک بھر اور دنیا کے ہر کونے سے ردعمل سامنے آرہا ہے۔ عمران خان کے خطاب کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا رد عمل بھی سامنے آیا۔انہی میں سےامریکہ میں 10 سال سے مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے اپنی جائیداد بیچ کر پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں مذکورہ شخص نے بتایا کہ میرا نام ڈاکٹرعمران ہے اور میں امریکہ میں دس سال سے مقیم ہوں اور یہاں فزیشن کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ میں امریکہ میں نیونیٹولوجی کے اندر ریجنل ڈائریکٹر بھی ہوں۔اب سے کچھ دیر قبل میں نے اپنے وزیراعظم عمران خان کا خطاب سنا، جس میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنے ملک کی ترقی کے لیے ایک اہم کردار ادا کریں۔ تو میں آپ تمام لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے اور میں پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ میں آ کر اپنے ملک کی خدمت کروں گا۔ ڈاکٹر عمران نے کہا کہ امریکہ میں میرا جھیل کنارے گھر ہے ، میری یہاں جتنی بھی جائیداد ہے میں وہ بیچ کر سارے ڈالرز پاکستان لاؤں گا۔اور اپنے ملک کو موجودہ مسائل سے مل کر نکالیں گے۔ ڈاکٹر عمران نے کہا کہ میری اہلیہ بھی یہاں فزیشن ہیں ، اور میں نے ان کو بھی نوکری سے استعفیٰ دینے کا کہہ دیا ہے۔ میں اور میرا پورا خاندان یہاں سب کچھ چھوڑ کر اپنے ملک کی خدمت کرنےکے لیے واپس آ رہے ہیں۔اور میری اُمید ہے کہ باقی اوورسیز پاکستانی بھی اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔کیونکہ اللہ نے ہمیں یہ موقع دیا ہے اور اس میں سب لوگوں نے مل کر اس ملک کو ایک عظیم ملک بنانا ہے ،پھر چاہے کوئی پاکستان میں ہے ، یا پاکستان سے باہر ہے۔ پاکستان زندہ باد۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…