ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

کراچی، چھ سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش ،ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس کا افسوسناک ردعمل سامنے آگیا

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی ملیر کے علاقہ خادم گوٹھ میں 6سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش، شہریوں نے ملزم فہیم کو رنگے ہاتھوں دھر لیا، ملزم کو تھانے پہنچایا لیکن سائٹ تھانہ سپر ہائی وی پولیس نے بچی کو لاوارث قرار دیکر ملزم کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کردیا جس پر نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو پہنچ گئی ورثا کے ہمراہ جائے وقوعہ پر شواہد لینے کے بعد تھانہ سائٹ پہنچی جہاں پر ملزمان کو

گرفتار کر وا کر 6سالا معصوم بچی خدیجہ کے والدہ نسیم عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کروالیا۔ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سندھ میں زینب جیسے واقعات ہونے نہیں دیں گے، خدیجہ معصوم بچی ہے ملزم فہیم وحشی بن کر معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانا چاہتا تھا جس کو جو ایک خالی زیر تعمیر جگہ پر شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے، انہوں نے کہا بڑے افسوس کی بات ہے کہ پولیس والوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا تھا، لیکن ہم نے پہنچ کر ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا ہے اور ورثا کو ہر انصاف کی فراہمی تک ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا معصوم بچیوں سے بڑھتے ہوئے ایسے واقعات کے خلاف اسمبلی فلور پر آواز اٹھاؤں گی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے واقعہ پر سخت مزمت کرتے ہوئے کہا ورثا کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ ایسے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف قانون سازی کی جائیگی تاکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں مل سکیں ۔ کراچی ملیر کے علاقہ خادم گوٹھ میں 6سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش، شہریوں نے ملزم فہیم کو رنگے ہاتھوں دھر لیا، ملزم کو تھانے پہنچایا لیکن سائٹ تھانہ سپر ہائی وی پولیس نے بچی کو لاوارث قرار دیکر ملزم کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کردیا جس پر نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو پہنچ گئی ورثا کے ہمراہ جائے وقوعہ پر شواہد لینے کے بعد تھانہ سائٹ پہنچی جہاں پر ملزمان کو گرفتار کر وا کر 6سالا معصوم بچی خدیجہ کے والدہ نسیم عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کروالیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…