اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی نے اعتزازاحسن کو صدارت کے عہدے کے لیے ووٹ دینے کے بدلے سینیٹ میں (ن) لیگ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے، عید سے قبل پیپلز پارٹی کے وفد کی شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے عارف علوی کو صدر پاکستان کے عہدے کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو امیدوار نامزد کیا تھا اور ن لیگ سے درخواست کی تھی کہ وہ خورشید شاہ کو ووٹ دے، ن لیگ کے ارکان نے خورشید شاہ کو ووٹ دیا تھا تاہم پی ٹی آئی کے اسد قیصر کثرت رائے سے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔اس کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ آیا جس کے لیے ن لیگ نے شہباز شریف کو نامزد کیا تھا اور دوسری جانب عمران خان تھے۔ ن لیگ کو توقع تھی کہ پیپلز پارٹی وزارت عظمی کے لیے شہباز شریف کو ووٹ دے گی تاہم عین موقع پر پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے انتخابی عمل سے لاتعلق رہنے کا اعلان کردیا تھا اور اس کے ارکان نے نہ شہباز شریف کو ووٹ دیے نہ عمران خان کو اور یوں عمران خان کثرت رائے سے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی نے اعتزازاحسن کو صدارت کے عہدے کے لیے ووٹ دینے کے بدلے سینیٹ میں (ن) لیگ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔