اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پندرویں قومی اسمبلی کا پہلے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے جیسے ہی اردو حروف تہجی کےحساب سے اراکین کو سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس آکر حلف اٹھانے کے بعد دستخط کرنے کیلئے بلایا تو سیکرٹری قومی اسمبلی نے ایسی شخصیت کو سب سے پہلے بلا لیا کہ اسمبلی ہال نعروں سے گونج اٹھا، تالیوں اور ڈیسک بج اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق پندرویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے ، حلف اٹھانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
نے اراکین اسمبلی کو اردو حروف تہجی کے حساسب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس آکر حلف اٹھانے کے بعد ستخط کرنے کے آرڈر جاری کئے تو سیکرٹری قومی اسمبلی نے سب سے پہلے آصف زرداری کانام پکارتے ہوئے انہیں دستخط کیلئے سپیکر ڈائس پر بلایا تو اس موقع پر ہال بھرپور تالیوں اور ڈیسک بجانے کی آوازوں سے گونج اٹھا جبکہ جیسے ہی آصف زرداری نے دستخط شروع کئے تو ہال میں موجود پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما نے اس قدر زوردار آواز میں جئے بھٹو کا نعرہ لگایا کہ پورا ہال گونج