ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’14کتابوں کا لکھاری اور عابد شیر علی کا کلاس فیلوکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ‘‘ ایسے میں پاک فو ج نے فیاض ماہی کیلئے ایسا کام کر دیا کہ پوری قوم کا دل جیت لیا

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)14کتابیں اور کئی اسٹیج ڈراموں کا مصنف فیصل آباد کا رہائشی رکشہ ڈرائیور فیاض دو مرلے کے گھر میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ، میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر جب کوئی بھی اس کی مدد کیلئے تیار نہ ہوا تو ایسے میں پاک فوج نے آگ بڑھ کر اس کا ہاتھ تھام لیا ، پوری قوم پاک فوج کے اس اقدام پر خوشی کی اظہار کیا۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی فیاض ماہی گلیوں ،

بازاروں میں سارا دن محنت مزدوری کرنے والا رایک غیر معروف مصنف اور 14ناول کے علاوہ جبکہ کئی اسٹیج ڈراموں لکھاری بھی ہے ۔ فیاض نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری چار بچیاں ہیں جن میں دو سونے کی جگہ کم پڑنے پر اپنے ماموں کے گھر چلی جاتیں ہیں جبکہ خود بیماری ہونے کی وجہ سے کئی کئی ماہ تک بجلی اور گیس کے بلوں کے پیسے ادا کرنے سے قاصر ہوں ۔ فیاض نے انکشاف کیا ہے کہ میں سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے ساتھ پل کر جوان ہوا ، سولہ سال تک اکٹھے کرکٹ کھیلتے رہے ۔ اور عابد شیر علی کا کلاس فیلو بھی رہ چکا ہوں ۔ کئی بار سابق صوبائی وزیر سے ملنے کی کوشش کی اور ان تک اپنا پیغام بھی پہنچایا لیکن وہاں سے کوئی جواب نہ آیا ۔ پاک فوج نے فیاض ماہی کی کسمپرس کی خبروں کا نوٹس لے اور پاک فوج کے ہلال میگزین میں مستقل لکھاری کی جاب کی پیشکش کر دی جسے فیاض نے قبول کر تے ہوئے افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…