پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دی گئی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 35 بنوں کے کاغذات نامزدگی میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جائیداد چھپانے پر پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ این اے 35 بنوں کے کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی
کی جائیداد کا ذکر نہیں کیا اس کے علاوہ درخواست دہندہ نے کہا کہ عمران خان نے سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی ٹیریان کا ذکر بھی نہیں کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے اس درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے، اس درخواست کو اگر عدالت قبول کرتی ہے تو عمران خان کو نااہلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اور یوں یہ وزیراعظم بھی نہیں بن سکیں گے، اس طرح ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جائیداد ان کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔