اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ن لیگ کے مطالبے کو مانتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمانی کمیشن بنانے کو تیار ہیں، فواد چوہدری نے معروف صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میاں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف بالکل بھی انتشار کی سیاست نہیں چاہتے
،دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا سب جماعتوں کا حق ہے، اپنے حق کو حاصل کرنے کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمانی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن والے دن آر ٹی ایس سسٹم کیسے بند ہو گیا،پولنگ ایجنٹس کو کیوں نکالا گیا اور ان کی غیر موجودگی میں گنتی کی گئی، یہ تمام معاملات ہیں ان کو قوم کو جاننے کا حق ہے، مذاکرات کے بغیر دنیا نہیں چل سکتی، این آر او کوئی نہیں چاہتا۔