لاہور ( این این آئی) نئے مالی سال میں تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے11.70 فیصد کٹوتی ہوگی،پروویڈنٹ فنڈ کی کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں تنخواہوں میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے11.70فیصد پروویڈنٹ فنڈ کی کٹوتی ہوگی۔ وفاق کے بعد
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے پنجاب کے سرکاری افسروں اور ملازموں کی تنخواہوں سے کٹوتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اے جی پنجاب کو بھی سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کٹوتیاں کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ کٹوتی کی رقم سرکاری افسروں اور ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ادا کی جاتی ہے۔