جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

الیکشن والے دن آر ٹی ایس سسٹم کیسے بند ہو گیا،پولنگ ایجنٹس کو کیوں نکالا گیا ؟لوگوں نے جہاز لے کر پیسوں کی منڈی لگائی،شہباز شریف کے انکشافات

datetime 9  اگست‬‮  2018 |

راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ این آر او کوئی نہیں چاہتا، ہم قومی اسمبلی میں مبارکباد دینے نہیں بلکہ دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے جائیں گے، نواز شریف بالکل بھی انتشار کی سیاست نہیں چاہتے،جو الیکشن جیتے ہیں وہ بھی سراپا احتجاج ہیں، جو الیکشن ہارے وہ بھی اس حوالے سے پریشان ہیں، الیکشن والے دن آر ٹی ایس سسٹم کیسے بند ہو گیا،پولنگ ایجنٹس کو کیوں نکالا گیا اور ان کی غیر موجودگی میں گنتی کی گئی،

یہ تمام معاملات ہیں ان کو قوم کو جاننے کا حق ہے، مذاکرات کے بغیر دنیا نہیں چل سکتی، این آر او کوئی نہیں چاہتا، لوگوں نے جہاز لے کر پیسوں کی منڈی لگائی، ہم نے اس قوم کیلئے خون پسینہ بہایا ہے، اس کالے دھندے میں اپنا منہ کالا نہیں کرا سکتا تھا، یوم آزادی ہم سب منائیں گے۔جمعرات کو اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں مریم نواز، کیپٹن(ر)صفدر، حنیف عباسی سب سے ملاقات کر کے آرہا ہوں، یہ سارے بالکل پرعزم ہیں، نواز شریف اپنی بیماراہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان آئے، انہوں نے یہ سب کچھ قوم کی خاطر کیا ہے، نواز شریف نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے، الیکشن سے پہلے بھی پری پول دھاندلی ہوئی ہے، آج جو الیکشن جیتے ہیں وہ بھی سراپا احتجاج ہیں، جو الیکشن ہارے وہ بھی اس حوالے سے پریشان ہیں، یہ بات اندرون ملک نہیں بلکہ ہر طرف اس بارے میں شور ہو رہا ہے، گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے باہر اس دھاندلی کے حوالے سے بھرپور اور پر امن احتجاج ہوا، میں موسم کی خرابی کے باعث شرکت نہ کر سکا، اب اس حوالے سے اسمبلی میں بات چیت ہو گی، اب ہم قومی اسمبلی میں مبارکباد دینے نہیں بلکہ دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائیں گے، نواز شریف بالکل بھی انتشار کی سیاست نہیں چاہتے،دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا سب جماعتوں کا حق ہے،

اپنے حق کو حاصل کرنے کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمانی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن والے دن آر ٹی ایس سسٹم کیسے بند ہو گیا،پولنگ ایجنٹس کو کیوں نکالا گیا اور ان کی غیر موجودگی میں گنتی کی گئی، یہ تمام معاملات ہیں ان کو قوم کو جاننے کا حق ہے، مذاکرات کے بغیر دنیا نہیں چل سکتی، این آر او کوئی نہیں چاہتا، ہم پنجاب میں سب سے بڑی جماعت ہیں، الیکشن سے قبل ہمارے خلاف پرچے کاٹے گئے، ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا جاتا رہا،

آدھی رات کو عدالت میں فیصلے سنائے گئے، صوبائی اسمبلی میں (ن) لیگ کے امیدوار سب سے زیادہ جیتے ہیں، لوگ ابھی بھی (ن) لیگ کو چاہتے ہیں، لوگوں نے جہاز لے کر پیسوں کی منڈی لگائی، میں تو کالا دھندہ کرنے کو بالکل تیار نہیں تھا، ہم نے اس قوم کیلئے خون پسینہ بہایا ہے، اس کالے دھندے میں اپنا منہ کالا نہیں کرا سکتا تھا، یوم آزادی ہم سب منائیں گے، 14اگست کی خوشیوں کے ساتھ ،ایک شفاف الیکشن کی خوشیاں منا سکتے ہیں ، نہیں بالکل نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…