بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوازشریف کے بعد کیپٹن(ر) صفدر کی طبیعت بھی بگڑ گئی ، اڈیالہ جیل میں افراتفری،ہسپتال منتقل کرنے کا امکان

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت بگڑ گئی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی، جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں ٗ معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف ہے،

جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بھی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا تو ان کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی، جس کے باعث ان کے خون کی روانی متاثر ہوگئی اور دونوں بازوں میں شدید درد اٹھا جبکہ ای سی جی بھی غیرتسلی بخش آئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…