اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالی چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ جگنو محسن ایسا بھی کر سکتی ہیں شہباز شریف نے سوچا بھی نہ ہو گا اسمبلی میں کس کی حمایت کرنے جا رہی ہیں، بڑا اشارہ دیدیا

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجرہ شاہ مقیم ( نیوز ڈیسک) معروف دانشور صحافی ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن نے کہا ہے کہ وہ اسمبلی فلور پر اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گی اور قانون سازی کے عمل میںمفاد عامہ کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگاحکومتی پارٹی کی حمایت کرنے کافیصلہ حلقہ کے عوام کی بہتری میں کیاہے وہ حجرہ پریس کلب کے سینئر صحافیوں اور این این آئی سے گفتگو کررہی تھیں ،

انہوں نے کہاکہ وہ بنیادی طور پر وہ صحافی ہیں اور یہ میڈیاکی مہربانی تھی کہ انہیں انتظامیہ نے پٹواری سے کمشنر تک ہر سطح پر پزیرائی بخشی اوروہ 33سالہ طویل اقتدار کی چکی میں پسی ہوئی اپنے حلقہ کی عوام کے دکھو ں کامداواکرنے میں بڑی حد تک کامیاب رہیں اور اب عوا م نے انہیں موروثی سیاست کے بت پاش پاش کرکے بھاری اکثریت سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب کرواکرجو آزاد حیثیت میں مینڈیٹ دیاہے وہ اسکی ہرحال میں پاسداری کریں گی اور اب تعمیر وترقی کانیادور شروع ہوگا ،انہوں نے کہاکہ وہ صوبہ میں بننے والی حکومت کو ووٹ کریں گی جسکافیصلہ حلقہ کے عوام کی رائے اور مطالبہ پر کیاگیاہے وہ اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت ہرحال میںیقینی بنانے کی خاطر اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں گی ،انہوں نے کیا کہ تبدیلی کو عملی جامعہ پہنانے کی خاطر پولیس ریفارمز سمیت قوانین میں تبدیلی کی ضرور ت ہے جو کہ نئی حکومت کیلئے بڑاچیلنج ہے جس سے ملک و قوم کی صحیح معنوں میں تقدیر بدلی جاسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ قوم نے اب دقیانوسی سیاست کے خلاف فیصلہ دیدیاہے مگر اب انسانیت اور عملی خدمت کی سیاست کوپروان چڑھناچاہئے نوجوان نسل کا ہم پر حق ہے جسکی بجاآوری ہی انکامقصد حیات ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل جگنو محسن نے اعلان کیا تھا کہ ان کے حلقے کے عوام نے انہیں حکومتی پارٹی میں شامل ہونے کا کہا ہے اور جو پارٹی حکومت بنائے گی وہ اس کی حمایت کرینگی کیونکہ انہوں نے اپنے حلقے کے عوام کیلئے کام کرنا ہے جو کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر نہیں ہو سکت۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…