اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں پاکستانی طالب علم پر تشدد،وسیم اکرم کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں،عبداللہ قیدقیصر سے معذرت کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این)پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلیا میں پاکستانی طالب علم کو نسل پرستی کا نشانہ بنائے جانے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی ہے۔واضح رہے کہ شنیرا اکرم کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، جنہوں نے حال ہی میں آسٹریلیا کی نیوکاسل یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علم عبداللہ قیصر پر نسل پرستوں کے بیہمانہ تشدد کے واقعے پر ان کے اہل خانہ سے معذرت کی۔

شنیرا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا، یہ حملہ انتہائی ناگوار ہے۔ آسٹریلیا رہنے کے لیے ایک محفوظ اور زبردست جگہ ہے لیکن تمام ممالک کی طرح ہمارے ہاں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے عبداللہ اور ان کے اہل خانہ سے معافی بھی مانگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کی رات نیوکاسل یونیورسٹی کی لائبریری جاتے ہوئے 21 سالہ عبد اللہ قیصر کی گاڑی کو نسل پرستوں نے گھیر لیا تھا، اس دوران ایک خاتون نے ان سے موبائل فون بھی چھین لیا۔عبداللہ کے مطابق نسل پرستوں نے ان سے کہا کہ ‘جا پاکستان جا، تمھارا یہاں سے کوئی تعلق نہیں’۔اس دوران ایک شخص نے عبداللہ کی ناک پر مکا مارا، جس کے بعد وہ زخمی حالت میں کار ڈرائیو کرکے یونیورسٹی کے جم پہنچے، جہاں انتظامیہ نے انہیں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد پولیس، کیمپس سیکیورٹی اور ایمبولینس کو بلوایا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے کیمپس گراؤنڈ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے، تاہم پولیس نے اس سلسلے میں نسل پرستی کے امکانات کو مسترد کردیا۔عبد اللہ قیصر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گزشتہ برس فروری سے نیوکاسل، آسٹریلیا میں مقیم ہیں

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…