ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

بہت جلد اڈیالہ جیل کا نام جاتی عمرہ 2 رکھ دیا جائیگا،تحریک انصاف کے اہم رہنما کا اعلان

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)این اے 108فیصل آباد سے پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب نے کہا ہے کہ شاہراہ دستور پر علی بابا چالیس چوروں کا احتجاج ہوا،پتہ نہیں چلا کہ کون کس کیخلاف احتجاج کررہا ہے،بہت جلد اڈیالہ جیل کا نام جاتی عمرہ ٹو رکھ دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔فرخ حبیب کاکہناتھاکہ این اے 108 فیصل آباد میں عوام نے میرا ساتھ دیا اور عابد شیر علی کو شکست دی۔

عابد شیر علی نے میری کامیابی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھاجس پر میں نے الیکشن کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر جمع کرادیا ہے اور امید ہے الیکشن کمیشن جلدکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔انہوں نے کہاکہ راجہ پرویز اشرف اور ان سے ہارنے والے ایک ساتھ احتجاج کررہے تھے،اپوزیشن کو عمران خان کی کارکردگی کے خوف نے جمع کیا ہے، ان کو مشورہ ہے کہ احتجاج کرنے والے پارلیمنٹ میں آکر بات کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…