اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب صاف پانی کمپنی کے سی ای او نے استعفیٰ دیدیا،جانتے ہیں کیپٹن (ر) عثمان ماہانہ کتنی تنخواہ لیتے تھے؟

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این) پنجاب صاف پانی کمپنی (پی ایس پی سی)کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او)کیپٹن (ر)محمد عثمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔صاف پانی کمپنی کے سی ایف او عمر ملک کو سی ای او کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا۔کیپٹن (ر)محمد عثمان 14 لاکھ 65 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتے رہے، تاہم ادارے کی جانب سے صاف پانی فراہم نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ کیپٹن(ر)محمد عثمان کے خلاف نیب لاہور میں بھی تحقیقات جاری ہیں اور وہ نیب لاہور میں 2 مرتبہ پیش بھی ہوچکے ہیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان ڈی سی او لاہور بھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ ڈائریکٹر فوڈ کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب صاف پانی کمپنی میں کرپشن کے حوالے سے گزشتہ برس چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا۔گزشتہ سال دسمبر میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صوبہ پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی۔رواں سال فروری میں سپریم کورٹ نے صاف پانی از خود نوٹس میں اس وقت کے وزیرِ اعلی پنجاب شہباز شریف کو طلب کیا تھا۔اپریل میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے انتباہ دیا تھا کہ یہ کیس نیب کو دیا جاسکتا ہے۔3 اگست کو ہونے والی سماعت میں پی ایس پی سی کے سابق سی ای او وسیم اجمل کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پنجاب صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں شہباز شریف نے اپنے داماد عمران علی یوسف کو بچانے کے لیے انہیں قربانی کا بکرا بنایا۔ان الزامات کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وسیم اجمل، شہباز شریف کے خلاف گواہ بھی بن جائیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…