جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

کیا چاہتے ہو میں نہ بنائوں حکومت، نہ بنوں وزیراعظم؟ کھپ ڈالنے پر عمران خان نے جہانگیر ترین کے سامنے شاہ محمود قریشی کو جھاڑ پلا دی، پھر وہاں کیا ہوا؟بنی گالا میں ہوئے جھگڑے کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 9  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا چاہتے ہو میں نہ بنائوں حکومت، نہ بنوں وزیراعظم؟عمران خان نے جہانگیر ترین کے سامنے شاہ محمود قریشی کو جھاڑ پلا دی، مہرعباسی کے تہلکہ خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو صوبائی اسمبلی کا

الیکشن جہانگیر ترین نے ہروایا ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا پر آنیوالی خبروں کے مطابق شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا تھا تاہم وہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ ہار گئے تھے۔ چوہدری منظور کی بات پرخاتون ٹی وی اینکر مہر عباسی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق عمران خان نے جہانگیر ترین کے سامنے شاہ محمود قریشی کو جھاڑ پلا دی ہے۔ مہر عباسی کا کہنا تھا کہ جب جہانگیر ترین حافظ سلمان کو لے آئے اور انہیں خان صاحب سے پاکستان تحریک انصاف کا دوپٹہ پہنوایا تو شاہ محمود قریشی چلائے جس پر عمران خان نے انہیں جھاڑ پلا دی اور کہا کہ میں نہ بناؤں حکومت، نہ بنوں وزیراعظم؟ ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس بات کی تصدیق معروف صحافی غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کی، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار تھے لیکن اب انہیں سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ دیا جا رہا ہے۔ اس وقت بنی گالہ میں تحریک انصاف کی قیادت حکومت سازی کے مراحل کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میرٹ پر فیصلے کرنے کی نوید سنائی ہے۔ اس حوالے سے سب سے پہلا نام سپیکر قومی اسمبلی کے لیے شاہ محمود قریشی کا سامنے آیا ہے، دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے سید خورشید شاہ کو سپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…