اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان بمقابلہ سعد رفیق حلقہ این اے 131میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں چھڑی جنگ میںمعروف صحافی کامران خان کی بھی انٹری، ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان حلقہ این اے 131سے فاتح کی صورت میں ابھر کر سامنے آئے ہیں
اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق اس حلقے میں دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ سعد رفیق کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کر دی گئی ہے۔ درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کیا بات ہوئی کہ دوبارہ گنتی ، دوبارہ گنتی۔ واضح رہے کہ سعد رفیق کی درخواست پر آر او نے دوبارہ گنتی کے احکامات دئیے تھے اور دوبارہ گنتی کے بعد بھی عمران خان فاتح قرار پائے تھے۔ اب اسی معاملے پر سوشل میڈیاپر ن لیگ کے حامی اور تحریک انصاف کے ورکرز کے درمیان بحث چھڑی ہوئی ہے اور اس دوران ملک کے معروف صحافی کامران خان کی بھی سوشل میڈیا پر اس معاملے میں انٹری نے معاملے کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ کامران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’چار سے پانچ گھنٹے لگتے سعد/عمران حلقے کے ووٹ دوبارہ شمار ہوجاتے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جاتا اورعمران خان کو بھی چیف جسٹس آف پاکستان سند نہیں دے پاتے کہ الیکشن جیتنے کی بعد ان کے عزائم وعدے سیاسی تھے خان صاحب کہہ دیں ان کے وعدے سیاسی نہیں سچے ہیں ان کی ساکھ ہماری امیدوں کا معاملہ ہے‘‘۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما
خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی۔بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عثمان ڈار نے ایڈوکیٹ انیس ہاشمی کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سیالکوٹ این اے 73 سے انتخاب لڑا اور دوسرے نمبر پر رہا، ریٹرنگ افسر
نے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہیں کیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ خواجہ آصف سے صرف 1406 وٹوں سے شکست ہوئی، ریٹرنگ افسر کو حلقے کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا، عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کروانے کا حکم صادر کرے۔تاہم لاہور ہائیکورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خواجہ آصف کی کامیابی
کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دیدی ۔واضح رہے کہ این اے 73سے (ن) لیگ کے خواجہ آصف 1406 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی اجازت ملنے کے بعد ن لیگ کے کارکنوں کا جشن شروع ہوگیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی۔بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔