اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

محمود خان کو پرویز خٹک کے بجائے جہانگیر ترین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنوایا کیونکہ وہ ان کے ذریعے۔۔۔سلیم صافی نے انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خا ن نے گزشتہ روزمحمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کر دیا لیکن انہیں وزیراعلیٰ کیوں بنایا جارہاہے ؟ اس حوالے سے سینئر صحافی سلیم صافی نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا۔سلیم صافی کا کہناتھا کہ محمود خان ناکام وزیر ثابت ہوئے ہیں ، جب یہ لوگ اقتدار میں آئے تو انہیں پہلے زراعت کی وزارت دی گئی اور 2013 کے آخر میں انہیں داخلہ کی منسٹری دی گئی۔

لیکن انہوں نے دو مہینے بعد ہی یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ اس میں خطرہ بہت زیادہ ہے اس لیے نہیں کرسکتا اور انہیں 15 جون کو وہاں سے بھی ہٹا دیا گیا تاہم آخر میں ان کے پاس صرف سپورٹس کی منسٹری تھی ۔سلیم صافی کا کہناتھا کہ محمود خان کا تحریک انصاف میں تین بڑی لابیوں میں سے کسی کے ساتھ تعلق نہیں ہے وہ مراد سعید کی لابی کے بندے سمجھے جاتے ہیں تاہم اندر کی خبر یہ ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ بنانے کیلئے ارباب شہزاد اور جہانگیر ترین کردار ادا کر رہے ہیں ، ان دونوں کی رائے یہ ہے کہ ہمیں ایک ڈمی وزیراعلیٰ ہی سوٹ کرےگا کیونکہ مضبوط چیف سیکریٹری لگا کر اس کے ذریعے معاملات وفاق سے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب ارباب شہزادکی گورنر بننے کی خواہش ہے کیونکہ وہ پہلے چیف سیکریٹری تھے اور اب اپنا چیف سیکریٹری لانا چاہتے ہیں تو انہوں نے عمران خان کے ذہن میں یہ بٹھا دیاہے کہ ہمیں محمود خان جیسا کمزور اور گم نام چیف منسٹر اس لیے سوٹ کرے گا کہ ہم چیف سیکریٹری کے ذریعے مرکز سے عوام کی خواہش کے مطابق اپنی پالیسی نافذ کر سکیں ۔واضح رہے کہ محمود خان سے پہلے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عہدے کیلئے پرویز خٹک، اسد قیصر اورعاطف خان کا نام لیا جارہا تھا لیکن ان تینوں کی امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب محمود خان کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…