لاہور(سی پی پی )جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر بھی جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے ہیں، جرمنی کے سفیر نے لاہور کے اردو بازار میں جشن آزادی کے لیے چیزیں خریدیں۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کی جس میں لاہور کے اردو بازار سے جشن آزادی کی چیزیں خریدتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔مارٹن کوبلر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جشن آزادی میں چھ دن رہ گئے ہیں۔
لاہور کے اردو بازار میں خریداری کرنا شاندار رہا۔انہوں نے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے قومی پرچم، ماسک اور باجا لے کر تصاویر بنوائیں، انہوں نے عوام سے سوال بھی کیا کہ آپ کو کیا پسند ہے؟۔ سوشل میڈیا پر مارٹن کوبلر کی تصاویر وائرل ہوگئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے آپ جیسے دوست پسند ہیں۔ٹویٹر صارف نے لکھا کہ یہ ایک بہترین تصویر ہے اس سے قبل ایسی تصویر نہیں دیکھی ۔
6 مزید دن #IndependenceDay – اردو بازار #Lahore سے سامان خریدنا شاندار ہے۔ آپ کو سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟ pic.twitter.com/DHOFF0citY
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) August 8, 2018