منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد ،ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی،تمام ملزمان گرفتار،ریپ کرنے والے سرکاری ملازمین اور کون ہیں؟افسوسناک انکشافات

datetime 8  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس کا دعوٰی ہے کہ مالی اور سیکورٹی گارڈ نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کی ہے ۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ساتھ واقعے کی جگہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے ۔

تھانہ مارگلہ میں متاثرہ لڑکی رپورٹ درج کرائی تھی جس کے مطابق وہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ایک لڑکے کے ساتھ بیٹھی تھی ، سی ڈی اے ملازم نے غیر اخلاقی حرکات کا الزام لگاکر اسے ڈرایا اور پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی دے کر اپنی بات ماننے کا کہا ۔رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے ملازم نے لڑکی سے 2ہزار روپے رشوت لی اور اسے جنگل کے راستے سے نکلنے کا کہا ،جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایاگیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ 2 اگست کو پیش آیا تاہم لڑکی نے رپورٹ 6 اگست کو درج کرائی ، مرکزی ملزم اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی ۔پولیس کا دعوی ہے کہ مالی اور گارڈ نے لڑکی کا ریپ کیے جانے کی تصدیق کی ہے، متاثرہ لڑکی کے ساتھ ریپ کی جگہ کا دورہ کر کے شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں ۔ایف نائن پارک میں موجود ایک نوجوانوں نے بتایا کہ سی ڈی اے ملازمین اور گارڈز پارک میں آنے والی خواتین کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے رہتے ہیں ۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف لڑکی سے زیادتی سمیت دیگر شکایات کی بھی تفتیش شروع کر دی ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ایف 9 پارک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پارک میں آج رات تک بلب لگانے اور واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔سپریم کورٹ میں کچی آبادی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف 9 پارک میں بجلی نہیں ہے جس کی وجہ سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…