چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کو جرمانہ کر دیا کتنی رقم ڈیم فنڈ میں بطور جرمانہ جمع کروانے کا حکم دیدیا؟

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عامر لیاقت حسین کو 20 ہزار روپے جرمانہ ڈیم فنڈز میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی‘ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو پروگرام بند کردیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عامر لیاقت نے پروگرام میں کہاں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی؟ چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

سی ڈی میں عدالت کو مواد فراہم کریں۔ وکیل نے ب تایا کہ عامر لیاقت نے نفرت انگیز مواد نشر کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو پروگرام بند کردیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آزادی رائے کی کچھ حدود ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مادر پدر آزادی قابل قبول نہیں عامر لیاقت کہتا تھا ایسے نہیں چلے گا میں نے کہا تمہارا رویہ بھی نہیں چلے گا۔ سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کو بیس ہزار روپے جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…