اسلام آباد (آن لائن) اسٹیٹ بنک نے عوام کو جعلی فون کالز سے ہو شیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک کمرشل بنکوں کے صارفین سے براہ راست رابطہ نہیں کرتا عوام کسی کو بھی اپنا اکاؤنٹ اور تفصیلات نہ دیں اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بنک کا نمائندہ بن کر لوگوں کوجعلی فون کالز کی جا رہی ہیں اور ان سے بنک اکاؤنٹ اور دیگر تفصیلات مانگی جارہی ہیں
کھاتے داروں کے اکاؤنٹ نمبر معلوم کیے جا رہے ہیں اور کوائف نہ بتانے والوں کو اکاؤنٹ منجمند کرنے اور بند کر نے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بنک کمرشل بنکوں کے صارفین سے براہ راست رابطہ نہیں کرتا عوام ایسے کسی بھی فون کال کی اطلاع قانون نافظ کرنے والے اداروں کو دیں اور معلومات کسی کو فراہم نہ کریں کسی بھی نقصان کو صورت میں متعلقہ بنک سے رابطہ کریں