پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے وقت مشکل میں پھنس گئیں، پاکستانی خاتون نے لا جواب کر دیا،شدید شرمندگی کاسامنا

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران کان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو پاکستانی خاتون نے سوالات کی بوچھاڑ کر کے لا جواب کر دیا ،خاتون نے ریحام خان سے کہا کہ عمران خان نے آپ کو طلاق دی ہے اور آپ بشری بی بی سے جیلس لگتی ہیں،انڈین میڈیا کو انٹرویو دینے ویران مقام کیوں منتخب کیا ، انڈین میڈیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ریحام خان آخر میں جواب دیے

بغیر روانہ ہوگئیں جبکہ انٹرویو بھی نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان برطانیہ میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے وقت مشکل میں پھنس گئیں۔ریحام خان اپنے بیٹے کے ہمراہ برطانیہ کے ویران پارک میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہی تھیں کہ ایک پاکستانی خاتون نے انہیں گھیر لیا اور ریحام خان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔خاتون نے ریحام خان سے سوال کیا کہ کیا آپ بشری بی بی کے پاکستان کی خاتون اول ہونے سے جیلس ہیں؟ جس پر ریحام خان نے جواب دیا کہ میں ان سے جیلس نہیں ہوں۔ بشری بی بی عمران کی اہلیہ ہیں اور میں اس میں خوش ہوں۔خاتون نے مزید کہا کہ عمران خان نے آپ کو طلاق دی ہے اور آپ بشری بی بی سے جیلس لگتی ہیں۔ آپ نے انڈین میڈیا کو انٹرویو دینے کے لیے ایسا مقام کیوں منتخب کیا جہاں کوئی آپ کو دیکھ نہ سکے، آپ انڈین میڈیا کے انٹرویو میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ریحام خان اپنے جوابات سے خاتون کی تسلی نہ کرسکیں۔ دعائیہ کلمات ادا کرتی رہیں اور آخر میں جواب دیے بغیر روانہ ہوگئیں جبکہ انٹرویو بھی نہ ہوسکا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…