اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان بطور پیٹرن ان چیف پی سی بی نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹا دیں گے،پی سی بی آئین کے پارٹ7 کے تحت نجم سیٹھی کی برطرفی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی نجم سیٹھی کو آئینی طور پر عہدے سے ہٹانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کے پاس چیئرمین کرکٹ بورڈ کو برطرف کرنے
کا خصوصی اختیار حاصل ہوگا ، عمران خان کے پاس یہ اختیار پی سی بی کے پیٹرن کی حیثیت سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے پارٹ سات کے تحت نجم سیٹھی کی برطرفی عمل میں لائی جائے گی، عمران خان پہلے ہی کرکٹ،ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو سیاست سے پاک کرنے کا اعلان کر چکے ہیں ، وفاقی حکومت کی تشکیل کے بعد کرکٹ بورڈ کے آئین میں بھی تبدیلیاں ہونگی، نجم سیٹھی نے بھی آئین میں تبدیلی کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے منظوری لی تھی ۔