اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

این آراو ہوگاکہ نہیں؟،حسن وحسین نوازسمیت اسحاق ڈار کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے گا؟،عمران خان نے بڑی یقین دہانی کروادی

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی این آراو نہیں ہوگا اورحسن وحسین نوازسمیت اسحاق ڈار کو بھی انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لائیں گے جبکہ نوازشریف کے ساتھ آئین وقانون کے مطابق برتاؤ ہوگا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے منشور کاچوتھا حصہ بھی ڈیلیور کردیا تو یہ بڑی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ نامزد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں این آراو پربات ہوئی ہے اورعمران خان نے وعدہ کیاہے کہ کوئی این آر او نہیں ہو گا جبکہ حسن اور حسین نواز سمیت اسحاق ڈار کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے واپس لایاجائے گا۔ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نواز شریف کا مستقبل آئین اور قانون ہے ان کے ساتھ کسی قیمت پرکوئی این آر او نہیں ہوگا جبکہ نوازشریف کے صاحبزادوں اوراسحاق ڈار کو بھی انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سے خیبرتک کے عوام نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے اب اگر پی ٹی آئی نے 25 فیصد بھی ڈلیور کر دیا تو سمجھیں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ان لوگوں سے رابطے میں ہیں جن کے پاس اطلاع ہوتی ہے کہ کس کے کتنے بیرونِ ملک اکاؤنٹ ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان نے 25 سال جدوجہد کی اور فضل الرحمن نے 25 سال اقتدار انجوائے کیا، احتجاج بھی صرف اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ جے یو آئی(ف)کے سربراہ الیکشن ہار گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو انتخابات پر اعتراض ہے تو جائیں الیکشن کمیشن کے باہر نعرے مار کر گھر چلیں جائیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…