پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان ابھی ملک کے وزیراعظم نہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے انتباہ کردیا،ہدایات جاری

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں ریمارکس میں کہا ہے کہ عمران خان ابھی ملک کے وزیراعظم نہیں، آنے والے وزیراعظم ہیں تاہم عمران خان لوگوں کے لیے مثال بنیں۔ منگل کو سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی جس میں سروے جنرل عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ

عدالت سروے جنرل آفس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، سروے جنرل آفس کی جانب سے دارالحکومت اور کورنگ نالہ کی حد بندی کا سروے نہیں ہوا۔ سروے جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کورنگ نالہ کے سروے کیلئے ہمیں ریکارڈ اور نقشے چاہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ محکمہ مال سروے آفس کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرے جبکہ جو ریاستی ادارے تعاون نہ کریں، ان کے خلاف ایکشن لیں گے، محکمہ مال نے عدالتی احکامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ چائے پانی کیلئے ہم عدالت نہیں آتے،عوام ہمیں اپنے پیسہ سے تنخواہ دیتے ہیں، محکمہ مال جب تک سروے جنرل آفس کو ریکارڈ فراہم نہ کرے سپریم کورٹ سے نہیں جائیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ بنی گالا تجاوزات کی درخواست عمران خان نے ہی دی تھی ٗعمران خان کی حکومت بننے والی ہے لہذا بنی گالا تجاوزات کے معاملے کو اب عمران خان خود دیکھیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان لوگوں کیلئے مثال بنیں جس پر بابر اعوان نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں وزیراعظم لوگوں کیلئے مثال بنیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان ابھی ملک کے وزیراعظم نہیں، آنے والے وزیراعظم ہیں، عمران خان بنی گالہ کے مسائل سے آگاہ ہیں، عمران خان بنی گالہ کے مسائل حل کر لیتے ہیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…