لاہور (ا ین این آئی)تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ کے باہر اورنج لائن باغبانپورہ سیکشن کے مزدور مزدوری نہ ملنے پر احتجاج کررہے تھے ،احتجاجی مزدوروں نے خواجہ آصف کی گاڑی روک کر خواجہ حسان اور ٹھیکیدار عمران کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی تاہم خواجہ آصف نے مزدوروں کے احتجاج کے باعث راستہ بدل لیا۔مزدوروں نے بتایا کہ اورنج لائن پروجیکٹ کے اسٹیشن نمبر7پر کام کرتے رہے ہیں تاہم ادائیگی نہیں کی جارہی ۔ انہوں نے پنجاب حکومت اور
اورنج لائن پراجیکٹ انتظامیہ سے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔ مزدوروں نے بروقت مزدوری نہ ملنے پر چیف جسٹس سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔بعد ازاں مزدوروں نے زاہد حامد کی بھی گاڑی کو روک لیا جنہوں نے مزدوروں کے مطالبات سنے ۔ متاثرہ مزدوروں نے بتایا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود ہمارے پیسے ادا نہیں کیے گئے۔جس پر زاہد حامد نے انہیں مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں نے مطالبات سن لئے ہیں ان کو حل کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔