بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف سے اتحاد بننے سے پہلے ہی خطرے میں،انتخابات میں نئے انداز دھاندلی کی گئی ،پتنگ کو بلے میں تبدیل کیا گیا ،فاروق ستارنے سنگین الزامات عائد کردیئے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرچی (این این آئی) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں ایک نئے انداز سے دھاندلی کی گئی اور تحریک انصاف کو سیٹیں تھالی میں ڈال کر دی گئیں۔منگل کو کنور نوید جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کا نیا طریقہ ایجاد کیا گیا اور تحریک انصاف کو تھالی میں ڈال کر سیٹیں دی گئیں،پتنگ کے ووٹ کو بلے میں تبدیل کیا گیا،

سیکڑوں پریذائیڈنگ اداروں نے ہمیں اندر کی کہانی سنائی ہے،خوف کے مارے پریذائڈنگ آفیسر عدالت میں بیان دینے کے کیئے تیار نہیں ہیں خوف خدا رکھنے والے آفیسرعدالت میں گواہی دیں۔فاروق ستار نے کہا کہ جن پولنگ اسٹیشن پر ایم کیوایم کو ہرانا تھا ان پولنگ اسٹیشن کے کیمرے بند کردیے گئے، اور جہاں جہاں ایم کیو ایم کی برتری تھی وہاں بلے کے نشان والے بیلٹ پیپر ڈالے گئے اور مخالف امیدوار کو برتری منتقل کی گئی، برتری کی منتقلی کا عمل نتائج میں 5 گھنٹے کا وقفہ کرکے کیا گیا، اور ہمیں ہرانے کے لئے آر ٹی ایس سسٹم کو بند کردیا گیا، سسٹم کو بند کرنے کے انکوائری کرائی جائے۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پریذائیڈنگ اور آر اوز کے دیے گئے فارم 45 میں ووٹوں کو بہت فرق ہے جب کہ فارم 45 پرپولنگ ایجنٹس کے دستخط ہی نہیں، ایسے الیکشن کو کیسے قبول کیا جاسکتا ہے؟ ، بیلٹ پیپر کے آڈٹ سے ثابت ہوجائے کہ بیلٹ پیپر کا ناجائز استعمال ہوا ہے، الیکشن کمیشن کا قانون ہے کہ کوئی پولنگ ایجنٹس فارم لینے سے انکار کرے تو اس کو لکھا جائے گا لیکن کسی بھی پریذائیڈنگ آفیسر نے کہیں نہیں لکھا کہ پولنگ ایجنٹس فارم 45 نہیں لے رہے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بھی فارم 45 پر سوال اٹھا دیا ہے آراوز نے فارم 45 کی تصدیق شدہ کاپیاں کیوں نہیں دی گئیں۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…