بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ہم حکومت نہیں جہاد کرنے آئے ہیں،تمام وزیروں کو روزانہ یہ کام کرنا ہوگا، عمران خان کا دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان،نئی تاریخ رقم کردی

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت نہیں جہاد کرنے آئے ہیں،اگر انسان چاہے توسب کچھ ہوسکتا ہے،پاکستان کومعاشی طورپر بہت مسائل درپیش ہے،بہت کام کرنا ہوگا۔ احتساب سب کا ہوگا کوئی وزیر اور مشیرنہیں بچے گا۔ کسی کو صوابدیدی فنڈ جاری نہیں کیے جائیں گے ۔قانون تبدیل کرکے صوابدیدی فنڈ کو مکمل ختم کریں گے ۔انہوں نے وزراء کو صبح نو بجے دفتر پہنچنے کی ہدایت کردی۔عمران خان نیب میں پیش کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئے،

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف کاکہنا تھا کہ ہم حکومت میں نہیں جہاد کرنے آئے ہیں جو حالات اب ہے وہ پہلے نہیں تھے، پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں اس ضمن میں بہت کام کرنا ہے۔ مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔لیکن ہرقسم کے حالات کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ آ ئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہوگا۔ بہت سوچ بچار کرنی ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ تمام ممبران پوری تیاری کے ساتھ اسمبلی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنائی جائے،، مخصوص نشستوں پر آنے والے لوگوں کو تیاری کیساتھ اسمبلی میں ٓانا چاہیے ۔ماضی میں اقتدارمیں آنے والے لوگوں نے اپنی ذات کے لیے بہت کچھ کیا ہم حکومت میں نہیں جہاد کرنے آئے ہیں،انسان اگر چاہیے تو سب کچھ ہوسکتاہے۔ میری جدوجہد واضح مثال ہے۔ غیر ضروری اخراجات ختم کرکے عوام کی ترقی پر وسائل استعمال کرینگے کمیٹی بنائیں گے تاکہ وزیراعظم صدر ،وزیروں کے خرچے کم کرینگے ۔پچاس فیصد پاکستانی دو وقت کی روٹی سے محروم ہے۔ مدینہ کی ریاست نے قانون کی بالادستی قائم کرکے فلاحی ریاست قائم کی اورمسلمانوں نے ترقی کی، ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانی ہے۔ اقتداراپنی ذات کیلئے نہیں لوگوں کی خدمت کرنی ہے ۔خیبرپختونخوا میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بلدیات، پولیس اور تعلیم میں مزید کام کرنے ہونگے۔ نیا پاکستان بنانا ہے۔ لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ وزیروں، مشیروں اور تمام اراکین کا احتساب کرینگے، وزیروں کو نو بجے دفتر آنا ہو گا۔ کوئی صوابدیدی فنڈز کسی کے پاس نہیں ہونگے۔قانون کے ذریعے یہ فنڈز ختم کرینگے۔ پرویز خٹک نے بڑی مشکل سے حکومت چلائی ہے کبھی کوئی چیز چھپی نہیں رہ سکتی اس لئے احتیاط کے ساتھ کام کریں۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…