اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی روک دیاگیا،اب وزیراعظم بن سکیں گے یا نہیں؟الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق وضاحت کی ہے کہ
عمران خان رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا سکتے ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ،الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 9اگست کوکرے گا، الیکشن کمیشن یا عدالت کی جانب سے سزا سنانے پر عمران خان وزیراعظم کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء میں جن امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے ہیں یا پھر جن امیدواروں کی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں یہ وضاحت اس سلسلے میں جاری کی گئی ہے کہ عمران خان سمیت ایسے تمام امیدوارممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا سکیں گے۔الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 9اگست کوکرے گا۔اگر الیکشن کمیشن یا عدالت کی جانب سے عمرن خان کو سزا سنادی گئی تو پھر عمران خان نااہل ہوجائیں گے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 23کامیاب امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے گئے ہیں جن میں عمران خان سمیت 13قومی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 2حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے۔