اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام کا مینڈٹ چوری کیا گیا ہے اس ناانصافی کے خلاف آج بروز بدھ ہم پیپلزپارٹی،ایم ایم اے سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے مگر ہمارا احتجاج 2014 میں کیا جانے والے پی ٹی آئی کے احتجاج جیسا نہیں ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج بروز بدھ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔
پر امن احتجاج کا دورانیہ کتنا ہوگا اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا پیپلزپارٹی ، ایم ایم اے ،اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتیں اس احتجاج میں حصہ لیں گی پاکستان الائنس فوری فری اینڈ فئیر الیکشن میں شامل دیگر جماعتیں شریک ہونگی عام انتخابات 2018میں عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے ایک جماعت کو دے دیا گیا ہے جس کے خلاف باقی تمام جماعتیں سراپا احتجاج ہیں آج ہونے والے اس احتجاج میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اور تمام منتخب ارکان شامل ہونگے۔